Saturday, April 27, 2024

آواران کے دور دراز علاقوں میں پاک فوج کا امدادی آپریشن جاری

آواران کے دور دراز علاقوں میں پاک فوج کا امدادی آپریشن جاری
May 20, 2018
آواران (92 نیوز) بلوچستان حکومت کی درخواست پر آواران کے دور دراز علاقوں میں پاک فوج کا امدادی آپریشن جاری ہے۔ خصوصی امدادی آپریشن کے دوران وبائی امراض کا علاج  کیا جا رہا ہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی کی خصوصی طبی ٹیمیں، ادویات کیساتھ آواران پہنچ چکی ہیں، جہاں مریضوں کا علاج معالجہ جاری ہے۔ بڑی تعداد میں مریض بذریعہ ہیلی کاپٹر ٹرانچک سے حب منتقل کیے گئے ہیں،جن میں زیادہ تعداد گیسٹرو کے مریضوں کی ہے۔ پاک آرمی نے ہزاروں لیٹر پینے کا صاف پانی بھی مقامی آبادی کو مہیا کیا ہے، مچھر دانیاں، اشیائے خور و نوش بھی مقامی آبادی میں تقسیم کی گئی ہیں،  جبکہ مقامی افراد کو حفظان صحت کی خصوصی کٹس بھی مہیا کی گئیں ہیں۔