Saturday, April 27, 2024

آواران میں ایف سی کا سرچ آپریشن، کالعدم تنظیم کے سربراہ، بھائی اور بھانجے سمیت 13دہشت گرد ہلاک

آواران میں ایف سی کا سرچ آپریشن، کالعدم تنظیم کے سربراہ، بھائی اور بھانجے سمیت 13دہشت گرد ہلاک
June 30, 2015
کوئٹہ (92نیوز) کوئٹہ کے علاقے آواران میں ایف سی کا سرچ آپریشن، کالعدم تنظیم کے سربراہ کے بھائی اور بھانجے سمیت 13دہشت گرد ہلاک، ایک ایف سی اہلکار شہید، دو زخمی۔ تفصیلات کے مطابق بلوچستان کے علاقے آواران اور مشکے میں ایف سی کا سرچ آپریشن، فائرنگ کے تبادلے میں کالعدم تنظیم کے چار اہم کمانڈروں سمیت 13 دہشت گرد مارے گئے، دہشت گردوں کی فائرنگ سے ایک ایف سی اہلکار شہد جبکہ دو زخمی ہوگئے۔ ایف سی ترجمان کے مطابق فرنیٹیر کور کے جوان آاوارن اور مشکے میں سرچ آپریشن میں مصروف تھے کہ قریبی پہاریوں پر سے ان پر فائرنگ کی گئی جس کے جواب میں ایف سی کے جوانوں نے بھی جوابی فائرنگ کی۔ ایک کالعدم تنظیم کے چار اہم کمانڈروں جن میں کالعدم تنظیم کے سربراہ کے بھائی اور بھانجا شامل تھے سمیت 13 دہشت گرد ہلاک ہوگئے جبکہ دومتعدد زخمی ہوگئے۔ دہشت گردوں کی فائرنگ سے ایک ایف سی اہلکار جاں بحق جبکہ دو زخمی ہوگئے۔ اس وقعہ کے بعد ایف سی نے پورے علاقے کو گھیرے میں لیکر وسیع پیمانے پر سرچ آپریشن شروع کردیا ہے جنہیں وزارت داخلہ کے ہیلی کاپٹرز کی مدد بھی حاصل ہے۔