Thursday, April 25, 2024

آواران : شرپسندوں سے فائرنگ کے  تبادلے میں 2شرپسند ہلاک ،متعدد زخمی

آواران : شرپسندوں سے فائرنگ کے  تبادلے میں 2شرپسند ہلاک ،متعدد زخمی
December 13, 2015
  آواران(92نیوز)بلوچستان کے ضلع آواران کے علاقے تنکور میں سکیورٹی فورسز کےساتھ سرچ آپریشن کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں 2شرپسند ہلاک ہوگئے ہیں جبکہ متعدد کے زخمی ہونے کی بھی اطلاعات ہیں ۔ تفصیلات کےمطابق بلوچستان کے ضلع آواران کے علاقے تنکور میں سکیورٹی فورسز سرچ آپریشن کررہی تھیں کہ اسی اثنا میں شرپسندوں نے سکیورٹی فورسز پر فائرنگ کر دی ۔ سکیورٹی فورسزکی جوابی فائرنگ کے نتیجے میں دو شر پسندوں کی ہلاکت جبکہ متعدد کے زخمی ہونے کی بھی اطلاعات ہیں ۔ واضح رہے کہ سکیورٹی فورسز کو  شرپسندوں کے قبضے سے بھاری تعداد میں اسلحہ و گولہ بارود بھی ملا ہے ۔