Friday, May 3, 2024

آواران : سکیورٹی فورسز کے سرچ آپریشن کے دوران 13دہشتگرد ہلاک

آواران : سکیورٹی فورسز کے سرچ آپریشن کے دوران 13دہشتگرد ہلاک
December 14, 2015
آواران(92نیوز)بلوچستان کے ضلع آواران میں سیکورٹی فورسز کے سرچ آپریشن کے دوران  تیرہ دہشت گرد ہلاک ہو گئے شرپسندوں کے ٹھکانوں سے بھاری تعداد میں اسلحہ و گولہ بارود بھی برآمد کر لیاگیا۔ تفصیلات کےمطابق بلوچستان کے ضلع آواران کے علاقے برنوٹ میں سیکورٹی فورسز کے سرچ آپریشن میں شرپسندوں اور فورسز کے درمیان جھڑپ میں شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا شرپسندوں کی جانب سے جدید چھوٹے بڑے ہتھیاروں سے فائرنگ کی گئی فورسز کی جوابی فائرنگ کے نتیجے میں 13شرپسند ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہو گئے ۔ سیکورٹی فورسز نے شرپسندوں کے ٹھکانے سے بھاری تعداد میں اسلحہ و گولہ بارود بھی برآمد کر لیا ، ذرائع کے مطابق سیکورٹی فورسز اور شرپسندوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ تاحال جاری ہے۔ دوسری جانب آئی جی ایف سی بلوچستان میجر جنرل شیر افگن نے پاک افغان سرحدی علاقے قمر دین کاریز کا دورہ کیا جس میں آئی جی ایف سی نے قبائلی عمائدین سے علاقے کی مجموعی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔ اس موقع پر آئی جی ایف سی میجر جنرل شیر افگن کا کہنا تھا کہ ایف سی بلوچستان کی سرحدوں کی نگرانی اور دہشت گردوں کی سرکوبی کےلئے ہمہ وقت تیار ہے۔