Friday, May 17, 2024

آواران، سکیورٹی فورسز کا آپریشن، فائرنگ کے تبادلہ میں 4 دہشتگرد ہلاک

آواران، سکیورٹی فورسز کا آپریشن، فائرنگ کے تبادلہ میں 4 دہشتگرد ہلاک
September 19, 2020
راولپنڈی (92 نیوز) آواران میں دہشتگردوں کی موجودگی پر سکیورٹی فورسز کا آپریشن، آئی ایس پی آر کے مطابق سکیورٹی فورسز کیساتھ فائرنگ کے تبادلے میں 4 دہشتگرد مارے گئے۔ ترجمان پاک فوج کے مطابق مرکزی مکران رینج میں آپریشن مستند انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر کیا گیا۔ آپریشن میں دہشت گردوں کی خفیہ پناہ گاہ، لاجسٹک بیس تباہ کر دیا گیا۔ ترجمان کے مطابق دہشت گردوں کی پناہ گاہ سے بڑی تعداد میں اسلحہ، ہتھیار اور مواصلاتی آلات برآمد کرلیا گیا۔ سیکیورٹی فورسز نے دہشتگردوں کی کئی پناہ گاہیں، انتظامی کیمپ تباہ کیے۔