Friday, April 26, 2024

آواران : ایف سی کی کارروائی میں دودہشتگرد ہلاک

آواران : ایف سی کی کارروائی میں دودہشتگرد ہلاک
August 2, 2015
آواران(92نیوز)بلوچستان میں آواران کے علاقے مشکے میں ایف سی نے کارروائی کرتے ہوئے دودہشت گردوں کو ہلاک کر دیا ۔ تفصیلات کے مطابق ایف سی بلوچستان میں دہشت گردوں کے خلاف کامیابی کے ساتھ کارروائیاں کر رہی ہیں جس کے نتیجے میں بلوچستان میں امن کی بحالی میں مدد ملی ہے ۔ ایف سی بلوچستان کے ذرائع کے مطابق آواران کے علاقے مشکے میں دہشت گردوں کی موجودگی کے بارے میں خفیہ اطلاعات پر کارروائی کی گئی،،جس دوران دو دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا گیا جبکہ دہشت گردوں کے قبضے سے بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا ہے۔ دوسری طرف ایف سی نے گنداخہ کے قریب گوٹھ فضل محمد میں سرچ آپریشن کیا جس دوران ایک دہشت گرد کو گرفتار کر لیا گیا اور بھاری تعداد میں اسلحہ بھی برآمد ہوا،ترجمان ایف سی کرنل برکت اللہ نے بتایا کہ برآمد ہونے والے اسلحہ میں چارعدد،  ایل ایم جی، اینٹی ایئر کرافٹ گن ایک عدد،راکٹ لانچر اور ہزاروں گولیا ں بھی شامل ہیں ۔