Monday, September 16, 2024

آنگ سان سوچی نے ۔میانمار میں اقلیتی روہنگیا مسلمانوں کی نسل کشی سے ہی انکار کردیا

آنگ سان سوچی نے ۔میانمار میں اقلیتی روہنگیا مسلمانوں  کی نسل کشی سے ہی انکار کردیا
April 6, 2017
رنگون (92 نیوز) آنگ سان سوچی کو دنیاڈکٹیٹر شپ کا مقابلہ کرنے والی  ایک بہادرخاتون کے طور پر جانتی تھی لیکن طویل قید سے رہائی کے بعد اقتدار کا مزا لوٹنے والی آنگ سانگ سوچی نے اپنے ہی ملک میں اقلیتی روہنگیا مسلمانوں کی نسل کشی پر یوں آنکھیں موندیں کہ دنیا حیران رہ گئی۔۔برطانوی ادارے کو دیے گئے انٹرویو میں نام نہاد امن  پسند رہنما نے جھوٹ کی حد ہی کردی ۔۔کہتی  ہیں ریاست راکھین میں روہنگیا مسلمانوں کی نسل کشی ہو ہی نہیں رہی  بلکہ مسلمان ہی مسلمان کو مار رہا ہے کیونکہ انکی آپس میں بہت سی دشمنیاں  ہیں ۔۔ میانمار کی ڈی فیکٹو حکمران کاکہنا تھا کہ فوج ، پولیس اور بدھ قوم پرستوں  پر روہنگیا مسلمانوں کے  قتل عام اور نسل کشی  کا الزام لگانا صحیح نہیں میانمار کی فوج پر روہنگیا  مسلمانوں کے قتل، تشدد اور ریپ کے الزامات عائد کیے گئے یہاں تک کہ ستر ہزار  افراد کو اپنا گھر بار چھوڑ کر بنگلہ دیش بھاگنا پڑا۔اقوام متحدہ  بھی ان الزامات کی  جانچ پڑتال کا اعلان کرچکا ہے