Friday, April 26, 2024

آنکھوں اور جلد کی خشکی سے نجات پائیں

آنکھوں اور جلد کی خشکی سے نجات پائیں
December 7, 2015

لاہور (ویب ڈیسک) موسم سرما کی سرد ہواﺅں سے بعض افراد کی آنکھیں خشکی کا شکار ہو جاتی ہیں۔ آنکھوں سے بہنے والے پانی یا آنسو کا اصل کام آنکھ کو تر رکھنا ، لگاتار آنکھوں کی صفائی کے علاوہ آکسیجن اور غذائی مواد کی ترسیل ہوتا ہے۔ انسانی آنکھ کی شکل ایک گول کروی جسم کی ہوتی ہے جو کہ کاسہ سر یا کھوپڑی میں سامنے کی جانب استخوانی یا ہڈی سے بنے ہوئے حلقہ چشم میں رکھی ہوتی ہے۔

اسکی ساخت کی مشابہت ایک ایسی گیند سے کی جاسکتی ہے کہ جسکی دیوار تین تہہ سے بنی ہوتی ہے۔

sclera

یہ سب سے بیرونی پرت ہوتی ہے۔

choroid

یہ درمیانی پرت یا تہ ہوتی ہے۔

retina

یہ آنکھ کی دیوار کی سب سے اندرونی تہ ہوتی ہے۔

ہر بار آنکھ جھپکنے کے دوران اضافی آنسو داخلی کنارے پر موجود دو سراخوں سے ناک میں داخل ہو جاتے ہیں اور یہی وجہ ہے کہ روتے وقت انسان کی ناک سے بھی پانی بہتا ہے۔ موسم سرما میں کمروں کو گرم رکھنے کیلئے ہیٹر استعمال کیے جاتے ہیں جو جسم پر خشکی لانے کا سبب بنتے ہیں۔ اس کے علاوہ اگر کافی مقدار میں پانی کا استعمال نہ کیا جائے تو جسم اور زیادہ جلدی خشک ہونا شروع ہو جاتا ہے۔

آنکھوں کے خشک ہونے کے بعد ان میں خارش ، سوزش اور سرخی ظاہر ہونا شروع ہو جاتی ہے ۔ اس حالت کو آسانی کے ساتھ قابو کیا جا سکتا ہے۔ محققین کا کہنا ہے کہ ایسے افراد کو زیاد دیر تک ٹھنڈی ہوا اور سرد ماحول میں رہنے سے پرہیز کرنا چاہیے۔ ایسے افراد کے لیے کھانے پینے میں مچھلی اور پانی کا زیادہ استعمال انہیں آنکھوں اور جسم کی خشکی سے محفوظ رکھتا ہے۔