Saturday, September 21, 2024

آندھرا پردیش کے بلدیاتی الیکشن میں مودی کی پارٹی کو شکست

آندھرا پردیش کے بلدیاتی الیکشن میں  مودی کی پارٹی کو شکست
March 16, 2021

نئی دہلی (92 نیوز)بھارت میں کسانوں کا احتجاج رنگ لانے لگا ، ریاست آندھرا پردیش کے بلدیاتی الیکشن میں مودی کی پارٹی کو شکست کا سامنا کرنا پڑ گیا ۔ وائی ایس آر کانگریس پارٹی نے زبردست کامیابی حاصل کرلی۔

بھارتی کسانوں کا احتجاج مودی کے گلے کی ہڈی بن گیا، کسانوں کے احتجاج کا یہ اثر ہوا کہ مودی کی پارٹی کی مقبولیت میں کمی آگئی، بلدیاتی انتخابات میں بی جے پی کو شکست ہوگئی۔
ریاست آندھرا پردیش کے بلدیاتی الیکشن میں وائی ایس آر کانگریس پارٹی نے پچھتر میں سے 73 میونسپلیٹیز میں شاندار کامیابی سمیٹی۔

دوسری جانب کسان ریاستی انتخابات میں بھی مودی کو کالے زرعی قوانین کی سزا دینے کیلئے پرعزم ہیں،کسان رہنما بی جے پی کو ٹف ٹائم دینے کے لیے ریاستی انتخابات کے موقع پر مغربی بنگال پہنچ گئے۔

بھارت میں کسان مخالف قوانین اور احتجاج پر اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کی کونسل بھی اپنے تحفظات کا اظہارکرچکی ہے۔