Wednesday, April 24, 2024

آندھرا پردیش : پشکرالو مذہبی میلے میں بھگدڑ سے 27 افراد ہلاک، متعدد شدید زخمی

آندھرا پردیش : پشکرالو مذہبی میلے میں بھگدڑ سے 27 افراد ہلاک، متعدد شدید زخمی
July 14, 2015
حیدرآباد (ویب ڈیسک) بھارتی ریاست آندھرا پردیش میں پشکرالو کے مذہبی میلے میں بھگدڑ سے 27 افراد ہلاک، متعدد شدید زخمی ہوئے ہیں۔ ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔ پشکرالو کا میلہ کنبھ کے میلے سے مماثلت رکھتا ہے جس میں لاکھوں کی تعداد میں لوگ شرکت کرتے ہیں۔ میلے کے باقاعدہ آغاز کیلئے راجا مندر میں مذہبی رسومات جاری تھیں کہ اچانک بھگدڑ مچ گئی۔ لوگوں کی دھکم پیل میں 27 افراد جان سے گئے اور متعدد زخمی ہو گئے۔ مرنے والوں میں زیادہ تعداد خواتین کی بتائی جا رہی ہے۔ زخمیوں کو مقامی ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جن میں کچھ کی حالت تشویشناک ہے۔ اپوزیشن جماعت نے ہلاکتوں کا ذمہ وار حکومت کو ٹھہرایا ہے۔ آندھرا پردیش کے وزیراعلیٰ نے واقعے کی تحقیق کا حکم دے دیا ہے۔