Sunday, September 8, 2024

آنجہانی امریکی صدر جان ایف کینیڈی کے قتل کے وقت ان سے منسلک اشیا نیلامی کیلئے پیش

آنجہانی امریکی صدر جان ایف کینیڈی کے قتل کے وقت ان سے منسلک اشیا نیلامی کیلئے پیش
January 13, 2016
نیوجرسی (ویب ڈیسک) آنجہانی امریکی صدر جان ایف کینیڈی کے قتل کے وقت ان سے منسلک اشیا نیلامی کیلئے پیش کر دی گئی ہیں جن میں اس لیموزین کار کی چابی بھی ہے جس میں جے ایف کے سوار تھے۔ مقتول صدر جان ایف کینیڈی سے منسلک تیرہ اشیا نیو جرسی کے ایک نیلام گھر کی ملکیت ہیں جنہیں نیلامی کے لئے پیش کیا گیا ہے آکشن ہاؤس کےمالک کین  گولڈین کا کہنا ہے کہ نیلامی کیلئے رکھی گئی اشیا میں اس لیموزین کار کی چابی بھی ہے جس میں جان ایف کینیڈی نےآخری بار سفر کیا تھا۔ توقع ہے کہ ایس ایس ہنڈرڈ ایکس کے نام سے معروف دی لنکن سیونٹی فور اے کی چابی پچاس ہزار ڈالر میں نیلام ہو جائیگی اور انہیں اسی کار میں گولی لگی تھی جبکہ ڈلاس جیل میں زیرحراست رہنے والے قتل کے ملزم ہاروی اوسوالڈ اور جیک روبی  کے استعمال میں رہنے والی چیزیں بھی نیلام کی جا رہی ہیں جن میں اس ہتھکڑی کی چابی بھی ہے جس میں جکڑ کر ملزم کو جیل لایا گیا جبکہ جیل کے اس سیل کی چابی بھی موجود ہے جس میں ملزم کو رکھا گیا۔ ہتھکڑی کی چابی بیس جبکہ جیل کی کوٹھڑی  کی چابی چار سے تیس ہزار ڈالر میں بک سکتی ہے۔ اسی طرح جے ایف  کینیڈی کے دستخط شدہ پندرہ کرسمس کارڈز بھی نیلام کئے جا رہے ہیں۔ ان اشیا کی نیلامی آن لائن کی جا رہی ہے اور تیس جنوری تک جاری رہے گی۔