Tuesday, April 23, 2024

آن لائن گیم پب جی لاہور پولیس اور والدین کی درخواست پر عارضی طور پر معطل

آن لائن گیم پب جی لاہور پولیس اور والدین کی درخواست پر عارضی طور پر معطل
July 1, 2020
 لاہور (92 نیوز) بچوں اور نوجوانوں کے ذہنوں پر بُرے اثرات ڈالنے والی آن لائن گیم پب جی کو لاہور پولیس اور والدین کی درخواست پر عارضی طور پر معطل کر دیا گیا۔ پب جی گیم کے باعث لاہور میں چند روز کے دوران تیسرے نوجوان نے خودکشی کر لی تھی جس کے بعد ہرطرف پابندیاں لگانے کی آواز اٹھنے لگی تھی ۔ پی ٹی اے نے گیم عارضی طور معطل کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔ نہ صرف شہریوں بلکہ پولیس نے بھی پی ٹی اے سے ایکشن لینے کا مطالبہ کیا تھا۔ ڈاکٹر نصرت حبیب رانا نے والدین کو مشورہ دیا ہے کہ بچوں کو غیر نصابی سرگرمیوں میں لگائیں تاکہ وہ پب جی جیسی گیمز سے دور رہیں۔