Monday, May 13, 2024

آن لائن ٹیکسی ڈرائیور کا قتل ، مقتول کے ساتھ آخری رائیڈ لینے والا ہی قاتل نکلا

آن لائن ٹیکسی ڈرائیور کا قتل ، مقتول کے ساتھ آخری رائیڈ لینے والا ہی قاتل نکلا
January 11, 2021

لاہور (92 نیوز) لاہور پولیس نے چند روز قبل قتل ہونیوالے ٹیکسی ڈرائیور محمد علی کے قاتل کا پتہ لگا لیا۔ مقتول کے ساتھ آخری رائیڈ لینے والا ہی قاتل نکلا۔

لاہور میں آن لائن ٹیکسی ڈرائیور کے قاتل کا معاملہ حل ہو گیا۔ پولیس نے ٹیکسی ڈرائیور محمد علی کے قاتل کا پتہ لگا لیا۔ ٹیکسی ڈرائیور محمد علی کو کسی اور نے نہیں بلکہ اسکے دوست نے قتل کیا۔

پولیس کے مطابق ملزم پولیس کی زیر حراست محسن نامی نوجوان کا دوست ہے۔ محسن نے اپنے دوست طاہر کی رائیڈ بک کروائی تھی۔ محمد علی کے ساتھ آخری رائیڈ طاہر علی نے کی تھی جو واقعہ کے بعد فرار ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ جلد واقعہ کے مرکزی ملزم طاہر کو گرفتار کر لیا جائیگا اور قتل کی اصل وجہ سامنے آ جائیگی۔

واضح رہے کہ لاہور میں چند روز قبل قتل کیے جانے والے آن لائن ٹیکسی ڈرائیور محمد علی کی لاش ساندہ کے علاقے سے ملی تھی۔