Saturday, May 11, 2024

آن لائن فٹنس ٹيسٹ لينے کا پلان، کرکٹ بورڈ نے کھلاڑیوں کو پریشان کردیا

آن لائن فٹنس ٹيسٹ لينے کا پلان، کرکٹ بورڈ نے کھلاڑیوں کو پریشان کردیا
April 10, 2020
لاہور (92 نیوز) کرکٹ بورڈ کے آن لائن فٹنس ٹيسٹ لينے کے پلان نے قومی کرکٹرز کو پریشانی میں مبتلا کردیاـ پی سی بی آفیشلز نے قومی کرکٹرز کو گھروں ميں فٹنس ٹيسٹ کیلئے نو مشقیں بتا دیں۔ يويو ٹيسٹ بھی گھر سے دينے کا پلان کرکٹرز کو بھيج ديا گیا۔ کرکٹرز نے بورڈ کو آگاہ پریشانی سے آگاہ کر تے ہوئے کہا کہ ہر ایک کے پاس ٹیسٹ کی مطلوبہ جگہ دستیاب نہیں۔ يويو ٹيسٹ کيلئے کم از کم 82 فٹ جگہ درکار ہوتی ہے، کوئی کھلاڑی فلیٹ تو کوئی چھوٹے گھروں میں رہائش پذیر ہے۔