Thursday, April 18, 2024

آن لائن ایجوکیشن اختیار نہ کرنے والے اداروں کو ہفتے میں ایک دن بچوں کو بلا کر کام دینے کی اجازت

آن لائن ایجوکیشن اختیار نہ کرنے والے اداروں کو ہفتے میں ایک دن بچوں کو بلا کر کام دینے کی اجازت
December 17, 2020

اسلام آباد (92 نیوز) وفاق نے آن لائن ایجوکیشن اختیار نہ کرنے والے اداروں کو ہفتے میں ایک دن بچوں کو بلا کر کام دینے کی اجازت دیدی۔

پرائیویٹ ایجوکیشنل انسٹی ٹیوشنز ریگولیٹری اتھارٹی نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا ۔ نوٹیفکیشن کے مطابق طلبہ کیلئے ایس او پیز پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے گا۔ 26 دسمبر سے 10 جنوری تک تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی چھٹیاں ہوں گی۔ اتھارٹی نے موسم سرما کی تعطیلات کے دوران طلبہ کو اسکول بلانے سے روک دیا۔ سردیوں کی چھٹیوں میں کوئی سکول طلبہ کو نہیں بلا سکتا۔ آن لائن کلاسز کے ذریعے بچوں کی تعلیم جاری رکھی جائے۔