Tuesday, May 14, 2024

آن لائن امتحانات لینے یا نہ لینے کا فیصلہ یونیورسٹیوں کو کرنا ہو گا ، شفقت محمود

آن لائن امتحانات لینے یا نہ لینے کا فیصلہ یونیورسٹیوں کو کرنا ہو گا ، شفقت محمود
January 26, 2021

اسلام آباد (92 نیوز) وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے کہا آن لائن امتحانات لینے یا نہ لینے کا فیصلہ یونیورسٹیوں کو کرنا ہو گا۔

آن لائن امتحانات کیلئے طلبا کے احتجاج کے معاملے پر وزیر تعلیم شفقت محمود نے کہا کہ کچھ یونیورسٹیوں کے طلبہ آن لائن امتحانات کیلئے احتجاج کررہے ہیں۔ امتحانات کے حوالے سے فیصلہ یونیورسٹیوں نے کرنا ہے۔ ایچ ای سی کو یونیورسٹیوں کے وائس چانسلرز سے رابطہ کرنے کا کہا ہے۔

شفقت محمود کی جانب سے کیے گیے ٹویٹ میں کہا گیا کہ وائس چانسلرز دیکھیں کہ مخصوص حالات کے باعث ممکن ہے تو اس سال آن لائن امتحانات کرالئے جائیں۔ یونیورسٹیوں کو یہ بھی دیکھنا ہے کہ ان کے پاس تمام طلبا کا امتحانات لینے کی صلاحیت بھی موجود ہے یا نہیں۔ اس بات کو بھی یقینی بنایا جائے کہ آن لائن امتحانات کو گریڈ لینے کیلئے غلط استعمال نہ کیا جائے۔ اچھے سوالنامے کی تیاری اہم ہے۔