Wednesday, April 24, 2024

آمدن سے زائد اثاثہ جات ریفرنس کیس ، اسحاق ڈار اشتہاری قرار

آمدن سے زائد اثاثہ جات ریفرنس کیس ، اسحاق ڈار اشتہاری قرار
December 11, 2017

اسلام آباد ( 92 نیوز ) اسحاق ڈار کو آمدن سے زائد اثاثوں کے ریفرنس میں اشتہاری قرار دے دیا گیا ۔ نیب کورٹ نے ضامن کو تین دن میں ضمانتی مچلکے جمع کرانے کا حکم دے دیا ۔
مچلکے جمع نہ کرانے کی صورت میں ضمانتی کی جائیداد ضبط ہو جائے گی ۔
کیس کی سماعت کےشروع ہوئی تو اسحاق ڈار کے وکیل نے نئی میڈیکل رپورٹ جمع کرائی جس پر نیب نے مؤقف اختیار کیا کہ ڈار کو دل کی کوئی تکلیف نہیں ۔ ہر رپورٹ دوسری سے مختلف ہے ۔