Friday, April 19, 2024

آمدن سے زائد اثاثے ، ضیاء الحسن لنجار کے گرد گھیرا تنگ

آمدن سے زائد اثاثے ، ضیاء الحسن لنجار کے گرد گھیرا تنگ
November 7, 2019
کراچی ( 92 نیوز) سندھ ہائیکورٹ نے سابق وزیر قانون ضیاء الحسن لنجار کیخلاف آمدن سے زائد اثاثے  بنانے پر ریفرنس دائر کرکے 28 نومبر تک رپورٹ طلب کرلی  ،جبکہ نیب حکام نے انکوائری مکمل کرکے ریفرنس منظوری کیلئے اسلام آباد بھیج دیا ہے ۔ سندھ کے سابق وزیرقانون کیخلاف آمدن سے زائد اثاثے  بنانے کے کیس میں شکنجہ کس لیا گیا، جیالے رہنماء کیخلاف انکوائری مکمل ہو گئی جب کہ  ریفرنس منظوری کیلئے ہیڈ آفس کے  فیصلے کا انتظار  کیا جارہا ہے ۔ نیب حکام نے سندھ ہائیکورٹ کو بتایا کہ ملزم نے کرپشن اور  اختیارات کا ناجائز استعمال کیا ہے  اور کراچی کے علاقے ڈیفنس میں بنگلہ خریدنے کا بھی سراغ لگایا گیا  جبکہ ضیاء الحسن لنجار نے پبلک فنڈز اور کالج کیلئے  مختص کروڑوں روپے فرنٹ مین کے ذریعے اپنے اکاؤنٹس میں منتقل کیے ۔ عدالت نے ثاقب وزیر کی عبوری ضمانت میں بھی توسیع کرتے ہوئے 28 نومبر تک ریفرنس دائر کرکے رپورٹ پیش کرنے کا حکم  دے دیا ۔