Wednesday, May 1, 2024

آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس،منظور وسان کے خلاف انکوائری مکمل

آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس،منظور وسان کے خلاف انکوائری مکمل
July 30, 2020
اسلام آباد (92 نیوز) آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں منظور وسان کے خلاف انکوائری مکمل کرلی گئی، تفصیلات ہیڈکوارٹرز کو ارسال کردیں۔ عدالت نے استفسار کیا کہ کیا انکوائری کو انوسٹی گیشن میں تبدیل کیا جائے گا؟ عدالت انکوائری کو انوسٹی گیشن میں تبدیل کرنا ہے یا نہیں۔ نیب پراسیکیوٹر نے سندھ ہائیکورٹ میں کہا کہ انکوائری کو انویسٹی گیشن میں تبدیل کرنے یا نہ کرنے کا فیصلہ چیئرمین نیب کریں گے۔ نیب نے منظور وسان کے بینک اکاوئنٹس، منقولہ اور غیر منقولہ جائیداد کی تفصیلات حاصل کرلی، آئندہ سماعت پر پیش رفت رپورٹ عدالت میں جمع کرائی جائے گی۔ عدالت نے منظور وسان کی عبوری ضمانت میں 3 ستمبر تک توسیع کردی اور اب تک ہونے والی تحقیقاتی رپورٹ بھی طلب کرلی۔