Saturday, April 20, 2024

آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس، ہجویری فاؤنڈیشن کو جاری چیکس کی تفصیلات جمع

آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس، ہجویری فاؤنڈیشن کو جاری چیکس کی تفصیلات جمع
May 16, 2018
اسلام آباد ( 92 نیوز ) احتساب عدالت میں اسحاق ڈار کیخلاف آمدن سےزائد اثاثہ جات ریفرنس کی سماعت کے دوران اسحاق ڈار کیطرف سےہجویری فاؤنڈیشن کو جاری چیکس کی تفصیلات جمع کرا دی گئی ۔ اسلام آباد کی احتساب عدالت کے جج محمد بشیرنے اسحاق ڈارکےخلاف نیب ریفرنس پرسماعت کی ، تینوں ملزمان سعید احمد، نعیم محمود اورمنصوررضا   عدالت پیش ہوئے ْ۔ اسحاق ڈار کی طرف سے ہجویری فاؤنڈیشن کو جاری چیکوں کی تفصیلات بھی  عدالت میں جمع کروادی گئیں ،استغاثہ کے گواہ محمد عظیم  نے بتایا کہ اسحاق ڈار نے مختلف اوقات میں  کل 6 کروڑ53 لاکھ مالیت کے چیک ہجویری فاؤنڈیشن کے نام پر جاری کیے۔ ملزم سعید احمد نے کہا کہ  وکیل موجود نہیں ہیں، دیگرملزمان کے وکیل جرح کریں گے  ، نیب پراسیکیوٹرنے کہا کہ سعید احمد یہ نہ سمجھیں کہ ان پر کوئی الزام نہیں، ،صدر نیشنل بینک پر الزام ہے کہ انہوں نے اسحاق ڈار کے نام پر 7 اکاؤنٹ کھولے ، عدالت کو بتانا  ہوگا کہ  اکاؤنٹ کس کے کہنے پر کھولے گئے۔ نیب پراسیکیوٹرنے کہا کہ کچھ اکاؤنٹ صدرنیشنل بینک کے اپنے نام پر ہیں لیکن ان کا استعمال اسحاق ڈار کرتے ہیں، یہ عدالت کو بتائیں کہ وہ اکاؤنٹ کون سے ہیں اور کتنی رقم ان اکاؤنٹ میں موجود ہے۔