Sunday, May 12, 2024

آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس، نیب کا شہبازشریف کو پیش ہونے کا آخری موقع

آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس، نیب کا شہبازشریف کو پیش ہونے کا آخری موقع
April 20, 2020
 لاہور (92 نیوز) آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کو پیش ہونے کا آخری موقع دے دیا گیا۔ نیب لاہور نے انکوائری ضروری قرار دے دی۔ نیب کے مطابق اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی شہباز شریف سترہ اپریل کو پیش نہیں ہوئے ، انہیں بائیس اپریل کا نوٹس جاری کیا گیا ہے۔ شہباز شریف کی پیشی پر سماجی فاصلوں سے متعلق جاری ہدایت پر عمل کیا جا رہا ہے۔ اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ ادارے کے ساتھ عدم تعاون کی صورت میں قانون کے مطابق کارروائی کی جائے گی۔ شہباز شریف کو تمام حفاظتی اقدامت کیساتھ بائیس اپریل کودن بارہ بجے نیب ٹیم کے روبرو پیش ہونے کا نوٹس ارسال کیا گیا ہے۔ یقین دہانی کروائی گئی ہے کہ کورونا وباء کے پیش نظر نیب لاہور میں بھی مکمل حفاظتی اقدامات اختیار کئے جائیں گے۔