Saturday, May 11, 2024

آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس، نیب نے فضل الرحمان کو یکم اکتوبر کو طلب کر لیا

آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس، نیب نے فضل الرحمان کو یکم اکتوبر کو طلب کر لیا
September 22, 2020
پشاور (92 نیوز) نیب خیبرپختونخوا نے آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کو یکم اکتوبر کو طلب کر لیا۔ ذرائع کے مطابق نیب خیبرپختونخوا نے آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں مولانا فضل الرحمان کے خلاف انکوائری کا آغاز کر دیا۔ نیب خیبرپختونخوا کی جانب سے مولانا فضل الرحمان کو یکم اکتوبر کو حیات آباد آفس میں پیش ہونے کا نوٹس جاری کیا گیا ہے۔