Thursday, May 9, 2024

آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس، نیب لاہور نے رانا ثنا اللہ کو کل طلب کر لیا

آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس، نیب لاہور نے رانا ثنا اللہ کو کل طلب کر لیا
November 9, 2020
لاہور (92 نیوز) نیب لاہور نے آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں رانا ثنااللہ کو کل طلب کر لیا۔ رانا ثناءاللہ کو کل دوپہر 2 بجے پیش ہونے کی ہدایت کی گئی ہے۔ نیب کی جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم رانا ثنااللہ سے تحقیقات کرے گی۔ رانا ثناءاللہ کو تمام متعلقہ ریکارڈ ہمراہ لانے کی ہدایات کی گئی ہے۔ ن لیگی رہنماء اس سے قبل 10 ستمبر کو نیب تحقیقاتی ٹیم کے روبرو پیش ہوئے تھے، رانا ثناء اللہ نے نامکمل دستاویزات فراہم کیں تھیں۔ اس سے قبل 15 فروری کو قومی احتساب بیورو (نیب ) نے سابق وزیر قانون رانا ثنااللہ کو آمدن سے زائد اثاثہ کیس میں 19 فروری کو نیب کی تحقیقاتی ٹیم کے سامنے پیش ہونے کی ہدایت کی تھی۔ نیب نے رانا ثنا اللہ کو فیملی ارکان کی جائیدادوں سے متعلق تفصیلات ہمراہ لانے کی ہدایت بھی کی تھی جبکہ 2 جنوری کو جمع کروائے گئے اثاثہ جات پرفامہ سے متعلق بھی وضاحت مانگی تھی۔ جائیداد کیسے بنائی؟، پیسے کہاں سے آئے؟، بتایا جائے، کاروبار کیسے شروع کیا؟، اس کے لیے سرمایہ کہاں سے آیا؟، فیملی کے دیگر افراد کے اثاثے کتنے ہیں اور ان میں کتنا اضافہ ہوا اس کا بھی ریکارڈ مانگا گیا تھا۔