Tuesday, May 7, 2024

آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں نصرت شہباز اشتہاری قرار

آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں  نصرت شہباز اشتہاری قرار
December 8, 2020

لاہور (92 نیوز) شہبازشریف فیملی کے خلاف آمدن سے زائد اثاثہ جات کا کیس میں لاہور کی احتساب عدالت نے نصرت شہباز کو اشتہاری قرار دے دیا۔

شہبازشریف فیملی کے خلاف منی لانڈرنگ کیس کی سماعت ہوئی ، جیل حکام کی جانب سے شہبازشریف اور حمزہ شہباز کو علیحدہ علیحدہ گاڑی میں عدالت پیش کیا گیا ۔ لاہور کی احتساب عدالت نے شہبازشریف کی اہلیہ نصرت شہباز کو اشتہاری قرار دے دیا۔ فاضل جج نے ریمارکس دئیے اپوزیشن لیڈر کی اہلیہ کو 30 روز کی مہلت دی تھی وہ مکمل ہو چکی ہے۔

شہبازشریف نے مؤقف اختیار کیا میں سات مرتبہ رکن اسمبلی منتخب ہوا لیکن ایک دھیلے کی بھی تنخواہ نہیں لی،سرکاری ادارے کا دورہ بھی کیا تو سرکاری کھاتے سے پٹرول تک نہیں لیا،میگا پراجیکٹس میں اربوں روپے بچائے۔

فاضل جج نے ریمارکس دئیے آپ یہ کام اپنے وکلاء اور پارٹی کی ترجمان پر چھوڑ دیں مریم اورنگزیب آپ کی بہتر ترجمانی کر سکتی ہیں۔ عدالت نے آئندہ شہباز شریف فیملی کے وکیل کو جرح کا آخری موقع دیتے ہوئے سماعت 12 دسمبر تک ملتوی کر دی۔