Saturday, May 11, 2024

آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں فرخ شاہ کی درخواست ضمانت منظور

آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں فرخ شاہ کی درخواست ضمانت منظور
November 13, 2021 ویب ڈیسک

سکھر (92 نیوز) آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں ایم پی اے فرخ شاہ کی درخواست ضمانت منظور ہوگئی۔

خورشید شاہ کے بعد ان کے بیٹے کی بھی ضمانت ہو گئی، آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں ایم پی اے فرخ شاہ کی درخواست ضمانت منظور کرلی گئی۔ احتساب عدالت سکھر نے آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں ایم پی اے فرخ شاہ سے متعلق محفوظ فیصلہ سنا دیا۔

چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے فرخ شاہ کو مبارک باد دی، کہا کہ سیاسی انتقام اور ظلم کی زنجیریں ٹوٹ رہی ہیں، مظالم کا حساب آئندہ عام انتخابات میں لیں گے، جو اب زیادہ دور نہیں۔