Tuesday, April 23, 2024

آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں رانا ثناءاللہ کی عبوری ضمانت کی توثیق

آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں رانا ثناءاللہ کی عبوری ضمانت کی توثیق
April 5, 2021

لاہور (92 نیوز) آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں لاہور ہائیکورٹ نے رانا ثناءاللہ کی عبوری ضمانت کی توثیق کر دی۔

پچاس لاکھ کے دو مچلکے جمع کروانے کا حکم بھی دے دیا۔ نیب پراسیکیوٹر کے مطابق رانا ثنا کی 15 جائیدادیں ایسی سامنے آئی ہیں جن کو کہیں ظاہر نہیں کیا گیا۔

رانا ثنااللہ نے میڈیا سے گفتگو میں کہا موجودہ حکومت کا گھٹیا انتقامی پراسیس نیب اور ایف آئی اے کے ذریعے چل رہا ہے ۔ جب کچھ نہ ملا تو اپنے گودام میں پڑی ہیروین مجھ پر ڈال کر مقدمہ بنایا گیا۔ شہریار آفریدی نے پوری دنیا کے سامنے کہا کہ رانا ثناءاللہ نے خود ہیروئین نکال کر دی۔ آج دو سال سے پوری قوم ان سے ویڈیو مانگ رہی ہے مگر نہیں دے رہے۔ کہا گیا کہ یہ ساری جائیدادیں منشیات سے بنائیں ۔ ڈیڑھ سال سے نیب ایک بے نامی جائیدا یا جعلی اکاونٹ نکال نہیں سکی ۔

انہوں نے کہا پورا ملک ان کے انتقام کی آگ میں جل رہا ہے۔ ملکی معیشت ان کے انتقام کی وجہ سے تباہ ہو گٸی ۔ پورے ملک کی معیشت کو آئی ایم ایف کے حوالے کر دیا گیا۔