Thursday, May 9, 2024

آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس، مسلم لیگ ن کے رکن قومی اسمبلی جاوید لطیف کل نیب آفس طلب

آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس، مسلم لیگ ن کے رکن قومی اسمبلی جاوید لطیف کل نیب آفس طلب
December 31, 2019
 اسلام آباد (92 نیوز) آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں مسلم لیگ ن کے رکن قومی اسمبلی جاوید لطیف کو کل نیب آفس طلب کر لیا گیا۔ جاوید لطیف کو مکمل ریکارڈ کے ساتھ نیب آفس پیش ہونے کی ہدایت کی گئی ہے۔ میاں جاوید لطیف سمیت سات افراد کو آمدن سے زائد اثاثہ جات   کی انکوائری کے لئے کل دوبارہ پیش ہونے  کی ہدایت کی گئی ہے ۔  میاں جاوید لطیف کو نامکمل ریکارڈ فراہم کرنے پر دوبارہ  طلب کیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق میاں جاوید لطیف سمیت دیگر 7 افراد کو اس سے قبل 2 مرتبہ کال اپ نوٹسز جاری کیے گئے تھے ۔ پہلا نوٹس 12 دسمبر  جبکہ دوسرا نوٹس 18 دسمبر کو جاری کیا گیا ۔  جاوہد لطیف 23 دسمبر کو اپنے کونسل کے ساتھ پیش ہوئے تھے ۔ ذرائع کے مطابق جاوید لطیف نے اپنے اور فیملی کے 7 ارکان کی جانب سے جواب جمع کروایا تھا ، کمبائن انوسٹی گیشن ٹیم کے سربراہ نے آئندہ پیشی پر دیگر دستاویزات ساتھ لانے کو کہا تھا ۔