Saturday, April 20, 2024

آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس ، شہباز شریف کی آج پھر نیب لاہور طلبی

آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس ، شہباز شریف کی آج پھر نیب لاہور طلبی
May 4, 2020

لاہور ( 92 نیوز) اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کی آمدن سے زائد اثاثہ جات اور منی لانڈرنگ کیس میں  آج پھر نیب لاہور طلبی ہے ، نیب کی جانب سے  دونوں معاملا ت سے متعلق مطلوبہ  دستاویزات لانے کی بھی ہدایت کی گئی ہے ۔

 نیب لاہور کی جانب سے  اپوزیشن لیڈر کو تیسری بار نوٹس جاری کیا گیا ، شہبازشریف دونوں مرتبہ ملک میں ہونے کے باوجود پیش نہیں ہوئے۔

لیگی صدر نے اپنے نمائندے کے ذریعے مطلوبہ دستاویزات جمع کرائیں، نیب حکام جواب سے مطمئن نہیں ہوئے اور تیسری بار طلبی کا نوٹس جاری کیا