Thursday, May 9, 2024

آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس ، رانا ثناء اللہ 3 فروری کو دوبارہ طلب

آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس ، رانا ثناء اللہ 3 فروری کو دوبارہ طلب
January 9, 2020
 لاہور (92 نیوز) آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں نیب نے رانا ثناء اللہ کو 3 فروری کو دوبارہ طلب کر لیا۔ سابق صوبائی وزیر کو زمینوں اور فارم ہاؤس کی مکمل دستاویزات کے ہمراہ پیش ہونے کا حکم دیا گیا۔ مسلم لیگ ن کے رہنما رانا ثنااللہ کے لیے مشکلات کم نہ ہوئیں۔ ذرائع کے مطابق رانا ثناء اللہ کے خلاف نیب کو اہم ثبوت بھی مل گئے ہیں۔ آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں نیب نے رانا ثناء اللہ کو 3 فروری کو دوبارہ طلب کر لیا۔ نیب نے رانا ثناء اللہ کو زمینوں، فارم ہاؤس کی مکمل دستاویزات کے ساتھ پیش ہونے کا حکم دیا ہے۔ نیب کی مشترکہ تحقیقاتی ٹیم رانا ثنااللہ سے تحقیقات کرے گی۔ آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں رانا ثنااللہ سے پہلی پیشی پر چودہ سوالوں کے جواب طلب کیے گئے۔ لیگی رہنما سے ایڈن ہاؤسنگ کے ریاست ڈوگر، رانا اعجاز کی ہاؤسنگ اسکیم پام سٹی اور حاجی سلامت سے مالی تعلقات سے متعلق سوالات کئے گئے۔ بیس سال میں خریدی گئی جائیدادوں، پنجاب بینک میں سرمایہ کاری اور اثاثوں میں اضافے سے متعلق پوچھا گیا۔ بیرون ملک سے وصول ہونے والی ترسیلات سے متعلق بھی سوال کیا گیا۔ رانا ثناء اللہ اور اہل خانہ کے اکاؤنٹس، اندرون و بیرون ممالک سرمایہ کاری کی تفصیلات بھی مانگی گئیں۔