Friday, April 26, 2024

آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس ، خورشید شاہ کے جوڈیشل ریمانڈ میں 15 روز کی توسیع

آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس ، خورشید شاہ کے جوڈیشل ریمانڈ میں 15 روز کی توسیع
November 23, 2019
سکھر (92 نیوز) آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں رہنما پیپلز پارٹی خورشید شاہ کے جوڈیشل ریمانڈ میں 15 روز کی توسیع کر دی گئی۔ سکھر کی احتساب عدالت نے خورشید شاہ کو 7 دسمبر کو پیش کرنے کا حکم دیدیا۔ سماعت کے دوران خورشید شاہ کے وکیل نے نیب سے موبائل فون واپس لینے کی استدعا کی ۔ نیب پراسیکیوٹر نے بتایا کہ موبائل فون فرانزک کیلئے بھیجا ہے۔ احتساب عدالت کے جج نے خورشید شاہ سے طبعیت کے بارے میں پوچھا جس پر خورشید شاہ نے جواب دیا کہ فی الحال کوئی پریشانی نہیں، طبیعت اب کچھ بہتر ہے ۔ جیالے رہنماء نے میڈیا کو اپنے بارے میں زیادتیوں کی تفتیش کا مشورہ بھی دیا۔ پی پی رہنماء نفیسہ شاہ نے کہا عدالتیں پیپلزپارٹی کے ساتھ کچھ اور سلوک کرتی ہیں ۔ بینظیر اور شہید بھٹو کے کیسز میں آج تک انصاف نہیں ملا جبکہ  آصف زرداری اور فریال تالپور کے ساتھ سوتیلے پن کا سلوک کیا جارہا ہے ۔ نفیسہ شاہ کا کہنا تھا عمران خان اب جتنا بھی گرج اور برس لیں لیکن وہ بھی نواز شریف کو ریلیف دلانے کا حصہ ہیں ۔