Thursday, May 9, 2024

آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس ، خواجہ آصف کی درخواست ضمانت سماعت کے لئے مقرر

آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس ، خواجہ آصف کی درخواست ضمانت سماعت کے لئے مقرر
April 30, 2021

لاہور (92 نیوز) آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں خواجہ آصف کی درخواست ضمانت سماعت کے لئے مقرر کر لی گئی۔ لاہور ہائیکورٹ کا دو رکنی بینچ 4 مئی کو درخواست ضمانت پر سماعت کرے گا۔

درخواست ضمانت میں وفاقی حکومت، نیب سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔ درخواست میں خواجہ آصف نے مؤقف اپنایا کہ نیب نے آمدن سے زائد اثاثہ جات اور منی لانڈرنگ میں 29 دسمبر کو اسلام آباد سے گرفتار کیا۔ نیب کو کیس کا ریکارڈ پہلے ہی فراہم کر چکا ہوں۔ نیب نے انکوائری کے شکایت کنندہ کا کوئی ریکارڈ بھی احتساب عدالت میں پیش نہیں کیا۔ احتساب عدالت کے جج نے بھی نیب کے پاس تمام متعلقہ ریکارڈ ہونے کی آبزرویشن دی۔ الیکشن کمیشن اور ایف بی آر کے پاس اثاثوں کی تمام تفصیلات موجود ہیں۔ عدالت بعداز گرفتاری درخواست ضمانت منظور کرے۔