Saturday, April 27, 2024

آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس ، حمزہ شہباز کے جوڈیشل ریمانڈ میں 14 روز کی توسیع

آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس ، حمزہ شہباز کے جوڈیشل ریمانڈ میں 14 روز کی توسیع
October 30, 2019
 لاہور (92 نیوز) آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں حمزہ شہباز کے جوڈیشل ریمانڈ میں 14 روز کی توسیع کر دی گئی۔ احتساب عدالت میں حمزہ شہباز شریف کے خلاف آمدن سے زائد اثاثہ جات اور منی لانڈرنگ کیس کی سماعت ہوئی۔ دوران سماعت عدالت نے نیب تفتیشی افسر سے ریفرنس دائر کرنے کے حوالے سے استفسار کیا اور کہا ریفرنس اب تک کیوں دائر نہیں کیا گیا جس پر نیب پراسیکیوٹر نے جواب کیا کہ ریفرنس تیاری کے آخری مراحل میں ہیں۔ نیب تفتیشی افسر کا کہنا تھا ریفرنس چیئرمین نیب کی منظوری کے بعد دائر کر دیا جائے گا۔ حمزہ شہباز شریف کو جوڈیشل ریمانڈ مکمل ہونے کے بعد کوٹ لکھپت جیل سے عدالت میں پیش کیا گیا ۔ حمزہ شہباز کی احتساب عدالت میں آج 12 ویں پیشی تھی ۔ حمزہ شہباز کی جیل سے جوڈیشل ریمانڈ کے بعد چوتھی پیشی تھی ۔ احتساب عدالت کے ایڈمن جج چودھری امیر محمد خان نے کیس پر سماعت کی ۔ نیب نے حمزہ شہباز کو منی لانڈرنگ اور آمدن سے زائد اثاثہ جات الزام میں گرفتار کیا تھا۔