Friday, May 17, 2024

آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس، حمزہ شہباز کے جسمانی ریمانڈ میں سات روز کی توسیع

آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس، حمزہ شہباز کے جسمانی ریمانڈ میں سات روز کی توسیع
August 3, 2019
 لاہور (92 نیوز) منی لانڈرنگ اور آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں حمزہ شہباز کے جسمانی ریمانڈ میں سات روز کی توسیع کر دی گئی۔ آمدن سے زائد اثاثہ جات  اور مبینہ منی لانڈرنگ کیس میں سابق وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کے بیٹے حمزہ شہباز احتساب عدالت میں پیش ہوئے۔ نیب پراسیکیوٹر نے عدالت میں موقف اختیار کیا کہ حمزہ شہباز سے تحقیقات میں دو بے نامی کمپنیاں سامنے آئی ہیں۔ جعلی ٹی ٹیز کے ذریعے حمزہ شہباز کے گھرانے نے جائیدادیں خریدیں اور اسی رقم سے سٹیل ری رولنگ ملز کے لئے 187 کینال اراضی بھی خریدی گئی۔ دوران سماعت نیب پراسیکیوٹر اور حمزہ شہباز کے وکیل  کے درمیان تلخ جملوں کو تبادلہ  بھی ہوا ۔ حمزہ شہباز کے وکیل نے اپنا موکل کا دفاع کرتے ہوئے ان الزامات کو بے بنیاد قراردے دیا۔ انہوں نے کہا اگر یہ جائیداد ان کی ہوتی تو اس کی ملکیت کو تسلیم کیا جاتا۔ سماعت کے بعد میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے حمزہ شہباز کا کہنا تھا کہ مہنگائی کا جن انکی نیتوں کی وجہ سے بے قابو ہوا ہے۔ سینٹ انتخابات کے حقائق جاننے کے لئے کمیٹی بنا دی، اپوزیشن کی یہ کمیٹی تمام حقائق سامنے لائے گی۔ عدالت نے حمزہ شہباز کو 10 اگست تک مزید 07 روزہ جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالے کر دیا۔ پیشی کے موقع پر سکیورٹی کے بھی سخت انتظامات کیے گئے تھے ۔