Friday, April 19, 2024

اکرم درانی گرفتاری سے بچ گئے، عدالت نے درخواست ضمانت نمٹا دی

اکرم درانی گرفتاری سے بچ گئے، عدالت نے درخواست ضمانت نمٹا دی
November 21, 2019
اسلام آباد(92 نیوز) رہبر کمیٹی کے سربراہ اکرم درانی گرفتاری سے بچ گئے، اسلام آباد ہائیکورٹ نے درخواست ضمانت نمٹا دی، جسٹس اطہر من اللہ نے ریمارکس میں کہا کہ نیب کا کیس بہت کمزور ہوتا ہے، ملزم کے فرار ہونے کا خدشہ ہے تو نام ای سی ایل میں ڈال دیں، آپ کے پاس نئے شواہد بھی آجائیں تب بھی گرفتاری پر مطمئن کرنا ہوگا۔ دوران سماعت نیب پراسیکوٹر نے موقف اختیار کیا کہ ملزم کے فرار ہونے کا خدشہ ہے۔ جسٹس اطہر من اللہ نے ریمارکس میں کہا کہ تفتیشی افسر کے کافی شواہد آئے تو پھر گرفتاری کی جاسکتی ہے۔ نیب کے پاس اکرم درانی کے وارنٹ گرفتاری کا جواز پیش کرنے کے لیے مواد دستیاب نہیں۔ عدالت نے اکرم خان درانی کی درخواست ضمانت نیب کے بیان کے بعد نمٹا دی۔ ملزم رحمت اللہ کی عبوری ضمانت میں 8 دسمبر تک توسیع کردی گئی۔