Friday, April 26, 2024

آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس، آغا سراج درانی کا دو روزہ راہداری ریمانڈ منظور

آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس، آغا سراج درانی کا دو روزہ راہداری ریمانڈ منظور
December 4, 2021 ویب ڈیسک

لاہور (92 نیوز) آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں احتساب عدالت نے آغا سراج درانی کا دو روزہ راہداری ریمانڈ منظور کر لیا۔

آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں گرفتار آغا سراج درانی کو راہداری ریمانڈ کیلئے اسلام آباد کی احتساب عدالت میں پیش کر دیا گیا۔ نیب نے عدالت سے اغا سراج درانی کے دو روزہ راہداری ریمانڈ کی استدعا کی۔ احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے استفسار کیا کہ آغا سراج درانی کو کراچی کب لیکر جاینگے جس پر تفتیشی آفسر نے بتایا کہ پہلی دستیاب فلائٹ سے ہی اسپیکر سندھ اسمبلی کو کراچی لیجایا جائے گا۔

جج محمد بشیر نے آغا سراج درانی سے پوچھا کہ آپ کچھ کہنا چاہتے ہیں تو آغا سراج دارنی نے جواب دیا کہ بس جلدی کراچی بھیجوا دیں۔

احتساب عدالت نے نیب کی دو روزہ راہداری ریمانڈ کی استدعا منظور کرتے ہوئے آغا سراج درانی کو پیر کے روز کراچی کی احتساب عدالت میں پیش کرنے کی ہدایت کی۔

سماعت کے بعد صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو میں آغا سراج درانی نے کہا کہ پچھلے تیس سالوں سے ہمارے ساتھ یہی سلوک ہو رہا ہے۔ صحافی کے پہلے بھی اسلام آباد سے ہی گرفتار ہونے کے سوال پر انہوں نے جواب دیا کہ انکو جہاز میں سفر کرنے کا شوق ہے۔