Monday, May 13, 2024

آمدن سے زائد اثاثہ جات کا کیس، خورشید شاہ کے جوڈیشل ریمانڈ میں 5 روز کی توسیع

آمدن سے زائد اثاثہ جات کا کیس، خورشید شاہ کے جوڈیشل ریمانڈ میں 5 روز کی توسیع
December 7, 2019
 سکھر (92 نیوز) آمدن سے زائد اثاثہ جات کے کیس میں خورشید شاہ کے جوڈیشل ریمانڈ میں 5 روز کی توسیع کر دی گئی۔ سماعت کے دوران خورشید شاہ کے وکیل نے کہا خورشید شاہ پر کوئی کیس نہیں بنتا لیکن ہم ضمانت نہیں لے رہے تاکہ نیب مکمل انکوائری کر لے۔ نیب پراسیکیوٹر نے بتایا کہ خورشید شاہ پر تفتیش  کرنے کیلئے چیئرمین نیب سے اجازت طلب کی ہے۔ خورشید شاہ کے ریمانڈ کو 90 روز مکمل نہیں ہوئے، مزید ریمانڈ دیا جائے۔ پی پی رہنماء شیری رحمٰن نے کہا موجودہ حکومت نے پارلیمان کو مفلوج کرکے رکھ دیا ہے۔  70دن سے سینیٹ کا اجلاس نہیں بلایا جا رہا۔ شیری رحمٰن کا کہنا تھا آصف علی زرداری، خورشید شاہ، فریال تالپور سمیت دیگر رہنماؤں کو بلاوجہ قید میں رکھا گیا ہے۔ ہم ان کیخلاف مقدمات کو نہیں مانتے۔