Sunday, May 19, 2024

آمدن سے زائد اثاثہ جات کا کیس ، خواجہ آصف کے جوڈیشل ریمانڈ میں تین جولائی تک توسیع

آمدن سے زائد اثاثہ جات کا کیس ، خواجہ آصف کے جوڈیشل ریمانڈ میں تین جولائی تک توسیع
June 17, 2021

لاہور (92 نیوز) آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں احتساب عدالت نے خواجہ آصف کے جوڈیشل ریمانڈ میں تین جولائی تک توسیع کر دی۔

 دوران سماعت نیب کے وکیل نے مؤقف اختیار کیا کہ خواجہ آصف کا ریفرنس اسلام آباد میں حتمی منظوری کے لیے بھیجا ہے۔ عدالت نے خواجہ آصف سے استفسار کیا کہ آپ زیر حراست ہیں؟جس پر خواجہ آصف نے جواب دیا کہ جی میں زیر حراست ہوں۔

اس سے پہلے جیل حکام نے خواجہ آصف کو احتساب عدالت پہنچایا۔ سماعت کے بعد جیل حکام خواجہ آصف کو واپس لے گئے۔