Sunday, May 19, 2024

آمدن سے زائد اثاثہ جات ریفرنس: عدالت نے سماعت 12 بجے تک ملتوی کر دی

آمدن سے زائد اثاثہ جات ریفرنس: عدالت نے سماعت 12 بجے تک ملتوی کر دی
October 16, 2017

اسلام آباد (92 نیوز) وزیر خزانہ اسحاق ڈار پر آمدن سے زائد اثاثہ جات بنانے کے ریفرنس کی سماعت آج احتساب عدالت میں ہوئی۔ اسحاق ڈار احتساب عدالت اسلام آباد کے جج محمد بشیر کے روبرو پیش ہوئے۔

احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے نیب کی جانب سے دائر آمدن سے زائد اثاثے بنانے کے ریفرنس کی سماعت شروع کی تو اسحاق ڈار کے وکیل خواجہ حارث کمرہ عدالت میں موجود نہیں تھے۔

اس موقع پر اسحاق ڈار کے دیگر وکلا نے اپنے مؤکل کے لئے حاضری سے استثنیٰ کی درخواست کی جسے عدالت نے مسترد کرتے ہوئے سماعت 12 بجے تک کے لئے ملتوی کردی۔

سماعت کے موقع پر اسحاق دار کمرہ عدالت میں ہی موجود تھے اور سماعت ملتوی ہونے کے بعد وہ واپس روانہ ہوگئے۔

4 اکتوبر کو استغاثہ کے پہلے اور 12 اکتوبر کو دوسرے گواہ کا بیان قلمبند کیا گیا۔ استغاثہ کے تیسرے گواہ لاہور کے نجی بنک افسر طارق جاوید کو دوبارہ ای میل کے ریکارڈ سمیت طلب کیا گیا ہے جبکہ چوتھے گواہ مسعود غنی کو بیان ریکارڈ کرانے کے لیے طلب کر رکھا ہے۔

عدالت نے 27 ستمبر کو اسحاق ڈار پر آمدن سے زائد اثاثے بنانے کے الزام کی فرد جرم عائد کی تھی۔ گواہان پر جرح وکیل خواجہ محمد حارث کریں گے۔