Friday, March 29, 2024

ریفرنس دائر ہونے تک خواجہ آصف کی حاضری معافی کی درخواست منظور

ریفرنس دائر ہونے تک خواجہ آصف کی حاضری معافی کی درخواست منظور
August 12, 2021 ویب ڈیسک

لاہور (92 نیوز) خواجہ آصف کے خلاف آمدن سے زائد اثاثہ جات ریفرنس کی سماعت میں احتساب عدالت نے ریفرنس دائر ہونے تک خواجہ آصف کی حاضری معافی کی درخواست منظور کر لی۔

احتساب عدالت لاہور کے جج شیخ سجاد احمد نے لیگی رہنماء خواجہ محمد آصف کے خلاف آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس کی سماعت کی۔ خواجہ محمد آصف کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ نیب نے خواجہ آصف کے خلاف ابھی تک ریفرنس دائر نہیں کیا۔ ریفرنس دائر ہونے تک حاضری معافی کی درخواست منظور کی جائے۔

نیب پراسیکیوٹر نے بتایا کہ جسمانی ریمانڈ میں نیب، جوڈیشل ریمانڈ میں جیل حکام جبکہ ضمانت پر ضمانتی کی ذمہ داری ہوتی ہے کہ ملزم کو پیش کرے۔ عدالتی حکم تک ملزم کا پیش ہونا ضروری ہے۔

عدالت نے دلائل مکمل ہونے پر ریفرنس دائر ہونے تک خواجہ محمد آصف کی حاضری معافی کی درخواست منظور کرتے ہوئے نیب کو جلد ریفرنس دائر کرنے کا حکم دے دیا۔