Saturday, April 27, 2024

آمدن سے زائد اثاثہ جات، آغا سراج و دیگر کیخلاف ٹرائل تیز کرنیکا فیصلہ

آمدن سے زائد اثاثہ جات، آغا سراج و دیگر کیخلاف ٹرائل تیز کرنیکا فیصلہ
November 19, 2019
کراچی (92 نیوز) آمدن سے زائد اثاثہ جات بنانےکےالزام میں گرفتار اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی و دیگر کے خلاف ریفرنس میں اہم پیش رفت ہوئی ہے۔ کراچی کی احتساب عدالت نے مفرور ملزمان کو کیس سے الگ کرکے ٹرائل تیز کرنے کا فیصلہ کیا ہے، آغاسراج درانی کہتے ہیں۔آصف زرداری نواز شریف کی طرح نہیں ہیں وہ طاقتور آدمی ہیں۔ اسپیکرسندھ اسمبلی آغا سراج درانی کوکراچی کی احتساب عدالت میں پیش کیا گیا۔ عدالت نے آغا سراج کے اہل خانہ سمیت دیگر مفرور ملزمان کو کیس سے الگ کر دیا۔ مفرور ملزمان میں آغا سراج کی اہلیہ، بیٹے اور بیٹیوں کے نام شامل ہیں۔ عدالت نے مفرور ملزمان کو اشتہاری قرار دینے کی کارروائی مکمل کرنے کا حکم دیا ہے۔ آئندہ سماعت پر اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی و دیگر پر فرد جرم عائد کی جائے گی۔ عدالت نے کیس کی سماعت 3 دسمبر تک ملتوی کردی۔۔ اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی نے صحافیوں کے سوالات کے جواب میں کہا کہ وہ جیل میں ہیں انہیں سیاست کا کیا پتہ؟؟، پلی بارگین کیوں کرونگا اور کس لیے کرونگا؟۔ آغا سراج درانی نے کہا کہ آصف علی زرداری نوازشریف کی طرح نہیں وہ ایک طاقتور آدمی ہیں۔ صحافی نے سوال کیا کہ جونیب کی پکڑ میں آتا ہے وہ بیمار پڑ جاتا ہے؟ آپ کیسے اب تک ٹھیک ہیں جس پرآغاسراج درانی نے کہا کہ وہ شروع سے ہی کسرت کرتے ہیں اس لئے صحت مند ہیں۔