Saturday, April 20, 2024

آمدن سے زائد اثاثوں کے کیس میں کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کی ضمانت منظور

آمدن سے زائد اثاثوں کے کیس میں کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کی ضمانت منظور
March 8, 2021

لاہور (92 نیوز) لاہور ہائیکورٹ نے آمدن سے زائد اثاثوں کے کیس میں کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کی ضمانت منظور کر لی۔ عدالت نے نیب کو محمد صفدر کو 29 مارچ تک گرفتار کرنے سے روک دیا۔

کیپٹن ریٹائرڈ صفدر نے میڈیا سے گفتگو میں کہا  اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کرتا ہوں ہائیکورٹ نے آج عبوری ضمانت منظور کر لی۔ جب تک عدالتوں سے انصاف ملتا رہے گا یہ کچھ نہیں بگاڑ سکتے۔

کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کے وکیل کا کہنا تھا چیئرمین نیب ایف آئی اے میں درخواست دینے پر بوکھلا گئے ہیں۔ پشاور کے بعد اب لاہور آفس میں کیپٹن صفدر کیخلاف انکوائری شروع کرا دی۔ چیئرمین نیب کو کیپٹن صفدر کیخلاف تمام انکوائریوں کی تفصیلات کیلئے خط لکھا ہے۔ نیب چھپن چھپائی کھیلنے کی بجائے ہمیں تمام انکوائریوں بارے تفصیلات فراہم کرے۔ انہوں نے کہا نیب پشاور کی انکوائری میں 10 مارچ تک ضمانت پر ہیں۔ آج لاہور ہائیکورٹ نے بھی عبوری ضمانت کی درخواست منظور کرلی ہے۔ ریٹائرڈ کیپٹن صفدر کو نیب کے ذریعے سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔