Friday, May 17, 2024

آمدن سے زائد اثاثوں کا کیس، آغا سراج درانی کراچی کی احتساب عدالت میں پیش

آمدن سے زائد اثاثوں کا کیس، آغا سراج درانی کراچی کی احتساب عدالت میں پیش
December 23, 2021 ویب ڈیسک

کراچی (92 نیوز) آمدن سے زائد اثاثوں کے کیس میں اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی کو کراچی کی احتساب عدالت میں پیش کر دیا گیا۔

ریفرنس میں نامزد دیگر ملزمان کی بھی عدالت پیشی ہوئی۔ ریفرنس میں کیس کے تین گواہ عدالت میں پیش نہیں ہوئے۔ دستاویزات بھی پیش نہیں کر سکے۔ نیب پراسیکیوٹر نے عدالت سے آئندہ سماعت تک مہلت مانگ لی۔

عدالت  نے آئندہ سماعت پر گواہوں کی حاضری کو یقینی بنانے کی ہدایت کرتے ہوئے سماعت 4 جنوری تک ملتوی کر دی۔

 میڈیا سے گفتگو میں آغا سراج درانی کا کہنا ہے کہ بلدیاتی بل پر اپوزیشن بات نہیں کرنا چاہتی تو کیا کریں۔ اگر اپوزیشن سمجھتی ہے کہ بل میں مزید بہتری ہوسکتی ہے تو بات کرے۔ صوبے کے خاطر مل بیٹھ کر بات کریں۔ بات کرنے کے دروازے ہم نے کبھی بند نہیں کئے۔ بل میں ترمیم ہو تو مزید ترامیم کی بھی گنجائش رہتی ہے۔ انہوں نے کہا اپوزیشن حکومت سے رابطہ کرنا چاہے تو معاونت کر سکتا ہوں۔ اپوزیشن اور حکومت کو ایک جگہ بٹھا سکتا ہوں۔ اگر اپوزیشن سمجھتی ہے کہ بل میں مزید بہتری ہو سکتی ہے تو بات کرے۔

 آغا سراج درانی نے کہا کے پی میں بلدیاتی انتخابات میں کامیابی پر جمعیت علمائے اسلام ف کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ یہاں الیکشن میں کون جیتے گا؟ سوال الیکشن ہونگے تو کوئی نا کوئی تو جیتے گا۔ سندھ میں بلدیاتی الیکشن کا اعلان ہو گا تو پیپلز پارٹی بھرپور تیاری کرے گی۔ بلدیاتی الیکشن میں فتح پیپلز پارٹی کی ہو گی۔