Sunday, May 12, 2024

آمدن سے زائد اثاثوں کا معاملہ، شرجیل میمن کی والدہ ، اہلیہ کیخلاف ریفرنس دائر

آمدن سے زائد اثاثوں کا معاملہ، شرجیل میمن کی والدہ ، اہلیہ کیخلاف ریفرنس دائر
September 25, 2019
کراچی (92 نیوز) آمدن سے زائد اثاثوں کے معاملے میں سابق وزیر بلدیات سندھ شرجیل میمن کی مشکلات میں مزید اضافہ ہوگیا، نیب نے شرجیل میمن کی والدہ اور اہلیہ سمیت 12 ملزمان کے خلاف ایک اور ریفرنس دائر کر دیا۔ شرجیل میمن ہی نہیں ان کی فیملی بھی نیب کے گھیرے میں آگئی،نیب حکام نے آمدن سے زائد اثاثوں کے معاملے میں احتساب عدالت میں شرجیل میمن، ان کی والدہ زینت انعام اور اہلیہ صدف سمیت 12 ملزمان کے خلاف ایک اور ریفرنس دائر کردیا۔ نیب حکام نے بتایا کہ شرجیل میمن، ان کی والدہ اور اہلیہ سمیت تمام ملزمان کیخلاف ٹھوس شواہد موجود ہیں، ملزمان نے آمدن سے زائد اثاثے بنائے، جس کا مکمل ریکارڈ موجود ہے،احتساب عدالت نے ریفرنس سماعت کیلئے منظور کرلیا۔ عدالت نے شرجیل میمن، ان کی والدہ اور اہلیہ سمیت تمام ملزمان کو نوٹس جاری کردیا،دیگر ملزمان میں ذیشان، اظہار حسین، محمد سہیل، سیف اللہ لوہار، آغا احسن، شوکت علی تھیبو، وسیم اختر تھیبو اور کامران گل شامل ہیں۔