Monday, September 16, 2024

آمدن سے زائد اثاثوں کا ریفرنس ، ملزمان پر فرد جرم عائد کرنے کی کارروائی کل تک ملتوی

آمدن سے زائد اثاثوں کا ریفرنس ، ملزمان پر فرد جرم عائد کرنے کی کارروائی کل تک ملتوی
March 27, 2018

 اسلام آباد (92 نیوز) اسحاق ڈار کےخلاف آمدن سے زائد اثاثوں کے ضمنی ریفرنس کے سلسلے میں 3 نامزد ملزمان پر فرد جرم عائد کرنے کی کارروائی کل تک کے لئے موخر کر دی گئی۔

 احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے اسحاق ڈار کےخلاف آمدن سے زائد اثاثوں سے متعلق نیب ریفرنس پر سماعت کی۔

 سماعت کے دوران ضمنی ریفرنس میں نامزد 3 ملزمان کو عدالت میں پیش کیا گیا، تاہم ان پر فرد جرم عائد کرنے کی کارروائی کل تک موخر کرتے ہوئے کیس کی مزید سماعت کل تک کےلئے ملتوی کر دی گئی۔

 واضح رہے کہ نیب کی جانب سے 26 فروری 2017 کو دائر کیے گئے اثاثہ جات ضمنی ریفرنس میں نیشنل بینک کے سابق صدر سعید احمد سمیت 3 افراد کو بھی شریک ملزم کے طور پر نامزد کیا گیا تھا۔