Thursday, April 18, 2024

آمدن سے زائد اثاثوں کا الزام،نیب نے پرویزمشرف کو سوالنامہ جاری کر دیا

آمدن سے زائد اثاثوں کا الزام،نیب نے پرویزمشرف کو سوالنامہ جاری کر دیا
July 11, 2018
راولپنڈی ( 92 نیوز ) آمدن سے زائد اثاثوں کے الزام میں  نیب راولپنڈی نے سابق صدر پرویز مشرف کو سوال نامہ جاری کردیا۔ سوال نامہ پرویز مشرف کے وکیل اختر شاہ کے حوالے کیا گیا،15دن میں جواب نیب کی تفتیشی ٹیم کے حوالے کرنے کی ہدایت کی گئی ۔ ایڈووکیٹ اختر شاہ نے کہا کہ اگر ضرورت پڑی تو پرویز مشرف خود بھی نیب کے سامنے پیش ہوں گے۔