Wednesday, May 8, 2024

آمدن سے زائد اثاثوں پرسلمان شہباز بھی نیب کی نظر میں آگئے

آمدن سے زائد اثاثوں پرسلمان شہباز بھی نیب کی نظر میں آگئے
October 8, 2018
لاہور ( 92 نیوز) نواز شریف کی فیملی کے بعد شہباز شریف کی فیملی بھی نیب رڈار میں آگئی ۔  آمدن سے زائد اثاثوں پرسلمان شہباز نیب کو کھٹکنے لگے ۔ نیب نے آمدن سے زائد اثاثے بنانے  کے الزام میں شہباز شریف کے صاحبزادے  سلمان شہباز کو 10اکتوبر کو نیب لاہور افس میں طلب کرلیا۔ دوسری جانب  کمالیہ میں محکمہ اینٹی کرپشن نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے نواز شریف کے قریبی دوست اورسابق سینیٹر فاروق احمد خان کے قبضے سے اربوں روپے کی تین سو بیالیس کنال سرکاری اراضی واگزار کرالی گئی۔ فاروق احمد خان 1998 سے سرکاری اراضی پر قابض تھے ۔