Tuesday, April 23, 2024

آمدن سے زائد اثاثوں پر خواجہ آصف کو یکم اپریل کو نیب راولپنڈی میں پیش ہونے کی ہدایت

آمدن سے زائد اثاثوں پر خواجہ آصف کو یکم اپریل کو نیب راولپنڈی میں پیش ہونے کی ہدایت
March 29, 2019

 اسلام آباد (92 نیوز) سابق وزیراعظم شاہدخاقان عباسی کے بعد لیگی رہنما خواجہ آصف کے خلاف بھی نیب کا گھیرا تنگ ہو گیا اور یکم اپریل کو اثاثہ جات کیس میں طلب کر لیا۔

 نیب ذرائع کے مطابق خواجہ آصف کو یکم اپریل کو اثاثہ جات کیس میں بلایا گیا ہے انھیں تمام ریکارڈ ہمراہ لانے کی ہدایت کی گئی ہے۔ نیب نے خواجہ آصف کے اکاؤنٹس کی تفصیلات بھی حاصل کر لیں۔

 یکم اپریل کو نیب میں پیشی کے دوران ان سے بیرون ملک جائیدادوں کے حوالے سے بھی پوچھ گچھ ہو گی۔ واضح رہے کہ اس سے قبل سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی بھی نیب میں پیشی بھگت چکے ہیں۔