Friday, March 29, 2024

آلودہ پانی اور کثیر المنزلہ عمارتوں پر پابندی کے کیسز کا تحریری فیصلہ جاری

آلودہ پانی اور کثیر المنزلہ عمارتوں پر پابندی کے کیسز کا تحریری فیصلہ جاری
January 19, 2018

کراچی (92 نیوز) سپریم کورٹ نے آلودہ پانی اور کثیرالمنزلہ عمارتوں پر پابندی سے متعلق کیسز کا تحریری فیصلہ جاری کر دیا۔
تحریری فیصلہ میں چیف جسٹس آف پاکستان میاں ثاقب نثار نے حکم نامہ خود تحریرکیا۔ حکم نامے میں سندھ حکومت کو واٹر کمیشن کے لیے سکیورٹی اور دیگر سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت کی گئی۔
ادھر آلودہ پانی فراہمی سےمتعلق کیس میں سابق جسٹس سپریم کورٹ امیر ہانی مسلم کوچھ ماہ کے لئے واٹر کمیشن کا سربراہ مقرر کر دیا گیا۔
یہ بھی کہا گیا کہ کمیشن کو سندھ ہائیکورٹ میں جگہ اور مطلوبہ عملہ فراہم کیا جائے۔ کمیشن صاف پانی کی فراہمی کے اقدامات اور ٹریٹمنٹ پلانٹس کی تنصیب کی نگرانی کرے گا۔ کمیشن صنعتی فضلہ کو ٹھکانے لگانے اور دیگر احکامات پر عملدرآمد بھی کرائے گا۔
دوسری طرف شہر قائد میں کثیر المنزلہ عمارتوں پر پابندی کیس میں بھی تحریری فیصلہ جاری کردیا گیا۔
فیصلے میں کراچی میں 6 منزلہ عمارت کی تعمیر کی اجازت دے دی گئی۔
تحریری حکم نامہ میں کہا گیا کہ بلڈرز کو 6 منزل سے زیادہ بکنگ کی اجازت نہیں ہو گی۔
فیصلےمیں تنبہہ کی گئی کہ عدالتی حکم کی خلاف ورزی پر بلڈرز اور سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کو سخت نتائج بھگتنا ہوں گے۔