Saturday, April 27, 2024

آلودہ ماحول ہر سال 17لاکھ بچوں کی اموات کا باعث بن رہا ہے: رپورٹ

آلودہ ماحول ہر سال 17لاکھ بچوں کی اموات کا باعث بن رہا ہے: رپورٹ
March 7, 2017

جنیوا (ویب ڈیسک) عالمی ادارہ صحت نے انکشاف کیا ہے کہ آلودہ ماحول دنیا بھر میں ہر سال 17لاکھ بچوں کی اموات کا باعث بن رہا ہے۔ یہ ہوشربا اعدادو شمار دنیا بھر میں مختلف وجوہات سے ہونے والی اموات کا ایک تہائی حصہ بنتے ہیں۔

عالمی ادارے کا کہنا ہے کہ بچوں کی اتنے بڑے پیمانے پر اموات میں غیر صحت مند اور آلودہ ماحول بشمول گندا پانی اور ہوا، سگریٹ نوشی اور حفظان صحت کی ناکافی سہولیات ہیں۔ رپورٹ کے مطابق بے تحاشا گندا اور آلودہ ماحول بچوں کو جان لیوا امراض اسہال، ملیریا اور نمونیا میں مبتلا کر دیتا ہے جس کی وجہ سے لاکھوں بچے ہر سال مر رہے ہیں۔