Wednesday, May 8, 2024

آل پرائیویٹ اسکولز مینجمنٹ ایسوسی ایشن کا تمام اسکول کھولنے کا مطالبہ

آل پرائیویٹ اسکولز مینجمنٹ ایسوسی ایشن کا تمام اسکول کھولنے کا مطالبہ
May 19, 2020

کراچی ( 92 نیوز) آل پرائیویٹ اسکولز مینجمنٹ ایسوسی ایشن نے ایس او پی کے تحت تمام پرائیویٹ اسکول کھولنے کا مطالبہ کر دیا،کہا کہ طویل مدت تک اسکول بند کرنے سے طلبا کوتعلیمی نقصان ہوگا۔

آل پرائیویٹ اسکولز مینجمنٹ ایسوسی ایشن  کی جانب سے  پریس کلب میں پریس کانفرنس کی گئی جس میں صوبےبھر میں نجی تعلیمی ادارے کھولنےکا مطالبہ کردیا ، کہاکہ سندھ حکومت نے چھ ماہ اسکول بند کرنے کی بات کر کے بے چینی پیدا کردی ہے۔

ایسوسی ایشن کےچیئرمین طارق شاہ نےکہاکہ عید کےبعد ایس او پی کے تحت اسکول کھولے جائیں ، طارق شاہ کا کہنا تھا کہ والدین کو فیسوں میں بیس فیصد رعایت بھی دی ہے ٹیکسز کا بوجھ بھی برداشت کر رہے ہیں، اگر سندھ حکومت مزید اسکول بند رکھتی ہے تو ان کے پاس آگے کا کیا پلان ہے۔